غذا کے معاملے میں احتیاط کینسر سے بچنے میں معاون

جارجیا: غذا کے معاملے میں احتیاط کا دامن تھامنا انسان کو کینسر ایسے جان لیوا مرض سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ امریکی کینسر سوسائٹی نے رپورٹ کیا کہ 55 سال سے کم عمر آنتوں کے کینسر کے مریضوں کی تعداد ایک دہائی پہلے کے مقابلے میں دگنی ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹی ٹیوٹ ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (IARC) مصنوعی مٹھاس کے کیمیکل Aspartame کو سرطان کا سبب قرار دینے جارہی ہے، تاہم اس کے علاوہ کچھ اور غذائیں بھی ہیں، جن کے متعلق ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر زیادہ مقدار میں انہیں استعمال کیا جائے تو کینسر ہوسکتا ہے۔
سُرخ گوشت (red meat) کا زیادہ استعمال کینسر کے خطرے کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کی ایک وجہ ’haem‘ نامی مالیکیول ہے جو سرخ گوشت میں موجود ہوتا ہے۔ یہ مالیکیول بڑی آنت میں خلیاتی تبدیلیاں کرکے سرطان کا سبب بن سکتا ہے۔
ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں نے پایا کہ وہ خواتین جو دن میں دو سے زائد بار میٹھے مشروبات پیتی ہیں، ان میں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ دوگنے سے زیادہ ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن ​​میں غذائی مدافعتی نظام کے پروفیسر فلپ کالڈر نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جو لوگ بہت زیادہ میٹھے مشروبات پیتے ہیں ان میں موٹاپے کا امکان زیادہ ہوتا ہے جو کینسر کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ مصنوعات چینی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اگرچہ اب تک کوئی سائنسی تجربہ چینی کے استعمال اور کینسر کے درمیان براہ راست تعلق ثابت نہیں کرپایا، تاہم ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ جو لوگ زیادہ مقدار میں چینی استعمال کرتے ہیں ان کی خوراک عام طور پر غیر متوازن ہوتی ہے، یعنی جسم کو فائبر کی مقدار کم ملتی ہے اور آنتوں کی حرکت کم ہوتی ہے۔ اس طرح آنتوں کی کم حرکت کینسر کے مرض کو پنپنے کے لیے کافی وقت مہیا کرتی ہے۔ کینسر کے مادے بڑی آنت میں ان خلیوں کے ساتھ رابطے میں آتے ہیں جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔
مسئلہ مونگ پھلی نہیں بلکہ ایفلاٹوکزن ہے۔ یہ زہریلے مادے کچھ فنگس کے ذریعے پیدا ہوتے ہیں جو مونگ پھلی اور میوؤں کے پودوں پر پائے جاتے ہیں۔ Aflatoxin کینسر کے بلند خطرے سے وابستہ ہیں۔
غذائیت کے ماہرین پروسیس شدہ اناج، جیسے سفید روٹی کے بارے میں بھی عوام کو خبردار کرتے رہے ہیں۔ ماضی قریب میں کیے گئے مطالعے میں سفید آٹے کی زیادہ مقدار کو بڑی آنت اور معدے کے کینسر کے خطرے سے منسلک کیا ہے۔ اگر آپ کا معمول سفید آٹا کھانا ہے تو اس کا مطلب آپ اناج کی اصل غذائیت سے محروم ہیں جس میں زیادہ فائبر ہوتا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔