امسال کورونا کا خاتمہ متوقع ہے: عالمی ادارہ صحت

جنیوا: اقوام متحدہ کے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ کا کہنا ہے کہ 2022 میں کورونا کی وبا کا خاتمہ ہونے کی توقع ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 2022 میں کورونا کی وبا ختم ہونے کی توقع ہے، کیونکہ دنیا کے پاس اب وبا پر قابو پانے کے لیے آلات موجود ہیں۔
ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ جب تک عدم مساوات برقرار رہے گی اُس وقت تک وبا بھی جاری رہے گی۔ افریقا میں طبی عملے کی بھی مکمل ویکسین نہیں ہوئی جب کہ یورپ میں عوام کو بوسٹر خوراک لگائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدم مساوات کی وجہ سے ویرینٹ کے پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہوتا ہے۔ عدم مساوات ختم ہوگی تو وبا بھی ختم ہوجائے گی اور یہ ڈراؤنا خواب بھی جس میں ہم اب جی رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین کی ساڑھے 8 ارب خوراکیں لگائی جاچکی ہیں، جس سے اموات کی شرح کم کرنے میں مدد ملی۔ لوگوں کی جان بچانے کے لیے علاج کے نئے طریقے بھی دریافت ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔