بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کے کیک کی نیلامی کب ہوگی

لندن: سلطنت برطانیہ کے سربراہ بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق چار دہائیوں قبل ہونے والی برطانیہ کے اُس وقت کے شہزادے اور موجودہ بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی کا کیک نیلام کیا جائے گا۔ بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی شادی 1981 میں ہوئی تھی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی تھی۔ کیک کو نیلامی کے لیے پیش کرنے والے نائیجل رکیٹس شادی کے مہمانوں میں شامل تھے۔
شاہی خاندان کی سب سے مشہور شادی کا کیک ایک برطانوی آکشن ہاؤس کے ذریعے نیلام کیا جائے گا۔ نیلامی سے قبل کیک کے ٹکڑے کی ممکنہ قیمت کا اندازہ 300 پاؤنڈز لگایا گیا ہے۔ کیک کے ٹکڑے کو اس کے اصل باکس میں محفوظ رکھا گیا ہے۔
بادشاہ چارلس اور ڈیانا کی شادی کے لیے سرکاری طور پر 23 کیک تیار کیے گئے تھے اورخیال کیا جارہا ہے کہ نیلامی کے لیے پیش کیا جانے والا کیک کا ٹکڑا پانچ فٹ لمبے اور پانچ تہوں والے مرکزی کیک کا حصہ تھا۔ اس سے قبل 2014 میں ایک کیک کا ٹکڑا 1،375 پاؤنڈز میں نیلام ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔