پاکستان تحریک انصاف میں اعتزاز احسن کو شمولیت کی دعوت

لاہور: سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اعتزاز احسن کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
فرخ حبیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن ورکرز کے رول ماڈل ہیں، وہ اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں جب کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی میں بادشاہی ہے کسی کی جرأت نہیں کہ اختلاف کرے۔
انہوں نے کہا کہ اعتزازاحسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آجائیں، ہماری پارٹی میں آنے کی خاطر ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ ایام سے اعتزاز احسن کی جانب سے پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت کے خلاف بیانات سامنے آرہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔