وائس آف سندھ کے زیر اہتمام فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کامیاب مزاحمتی مشاعرہ

کراچی: وائس آف سندھ کے زیر اہتمام 22 مئی کو فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے کامیاب مزاحمتی مشاعرہ منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف شاعر انور شعور نے کی۔
مہمان شعرا میں فاضل جمیلی، علاؤالدین خانزادہ، خالد معین، عثمان جامعی، ہدایت سائر، ڈاکٹر عنبرین طارق، ندیم ناجد اور دیگر شامل تھے۔


مشاعرے کی خاص بات اس میں ملک کے نامور سیاست دانوں کی شرکت تھی، جن میں سینئر سیاست دان ڈاکٹر فاروق ستار، ارشد وہرا، ایم پی اے شہزاد قریشی اور عدیل احمد شامل تھے۔
مختلف طبقۂ فکر کی اہم شخصیات کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی۔
وائس آف سندھ کے سرپرست اعلیٰ، معروف ماہر تعلیم اور سیاست دان حنید لاکھانی نے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کی بھرپور مذمت کی
انہوں نے اس مزاحمتی مشاعرے میں شرکت پر شعرا سمیت تمام حاضرین محفل سے اظہار تشکر کیا
نظامت کے فرائض معروف شاعر و براڈ کاسٹر ہدایت سائر نے سرانجام دیے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔