چین میں شدید زلزلے: 109 عمارتیں زمیں بوس، 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

بیجنگ: چین زلزلوں سے لرز اُٹھا، چین کے صوبے یننان میں 6.4 اور صوبے چنگھائی میں 7.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے 109 عمارتیں زمین بوس ہوگئی جب کہ 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے پہلے جھٹکے صوبے یننان کے سیاحتی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
یننان میں زلزلے کے جھٹکے میں 3 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے جب کہ 190 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جب کہ پہاڑی علاقوں سے 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
یننان میں زلزلے کے جھٹکوں کے کچھ دیر بعد صوبے چنگھائی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تاہم یہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
چنگھائی میں طاقتور زلزلے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ دو پل اور دو مرکزی شاہراہیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ زیادہ شدت کے زلزلے کے باوجود یہاں نقصان کم ہوا۔
خیال رہے کہ چین میں 2008 کو 7.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے میں 87 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2003 میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے میں 268 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔