کراچی: گھر کی دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 کم سن لڑکے جاں بحق، گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔
چھیپا کے مطابق حادثہ کے بعد علاقہ میں کہرام مچ گیا، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے حادثے میں جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفین کزن اور ایک ہی گھر کے رہائشی تھے۔ بچوں کی شناخت 6 سالہ ارحم اور 8 سالہ عاطر کے نام سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ برسات کے موسم میں خستہ حال عمارتیں، گھر انتہائی خطرناک ہیں، شہر میں بڑی تعداد میں ایسی عمارتیں موجود ہیں، جو کسی بھی وقت زمیں بوس ہوسکتی ہیں۔ انتظامیہ کو اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔