حیدرآباد: خاتون کے ہاں بیک وقت چار بیٹوں کی پیدائش

حیدرآباد: صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے اور اہم شہر حیدرآباد میں خاتون نے بیک وقت چار جڑواں بیٹوں کو جنم دیا ہے۔
حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر کی رہائشی زہرہ نامی خاتون نے اسٹیشن روڈ پر واقع فلاحی تنظیم کے اسپتال میں بیک وقت چار بیٹوں کو جنم دیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے ایک روز قبل اسپتال لایا گیا، جہاں اُن کو نگرانی میں رکھا گیا، بعد ازاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی۔
ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین بچے مکمل صحت یاب جب کہ ایک کو تھوڑی طبیعت ناساز ہونے پر نرسری میں رکھا گیا ہے، امید ہے کہ وہ بھی جلد اپنی والدہ کے پاس ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔