بچوں پر نظر رکھنے کی خاطر ٹک ٹاک کا والدین کے لیے نیا ٹول

نیویارک: ٹک ٹاک نے تحفظ کے حوالے سے حقیقی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیملی پیئرنگ کے نام سے ایک اہم فیچر متعارف کروایا ہے۔ یہ فیچر والدین کو اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے قابل بناتا ہے اور اِس طرح اُن کا آن لائن تحفظ یقینی بناتا ہے۔
والدین اپنے بچوں کے آن لائن تحفظ کے بارے میں بھی فکرمند ہوتے جارہے ہیں اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔
اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی ڈیوائس استعمال کیے بغیر بھی، اپنی ذاتی موبائل ڈیوائسز کی مدد سے، اپنے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کی نگرانی کرسکیں گے۔ ایسے افراد جو اَب بھی اِس فیچر سے ناواقف ہیں، اِس فیچر کا تفصیل سے جائزہ لے سکتے ہیں۔
فیملی پیئرنگ فیچر، ضرورت کے مطابق تیار کردہ سیفٹی سیٹنگز کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے۔
جب والدین اپنے لیے ٹک ٹاک کا اکاؤنٹ بناتے ہیں، وہ باآسانی اپنے بچوں کے اکاؤنٹس کو اُس سے مربوط کرسکتے ہیں اور ان کی ڈیلی اسکرین ٹائم، ریسٹرکٹیڈ موڈ (Restricted Mode)، سرچ، قابل دریافت ہونا (Discoverability) وغیرہ کو کنڑول کرسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔