دنیا کے سب سے بڑے روبکس کیوب کا عالمی ریکارڈ

دبئی: نالج پارک نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب بناکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
700 اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے حامل اس پارک میں 300 کلو وزنی اور3m x 3m x 3m کا روبکس کیوب بنایا گیا۔ اس روبکس کیوب میں 21 فائبر گلاس کیوب نصب کیے گئے ہیں اور ہر گلاس کی لمبائی 1 میٹر ہے۔
دبئی نالج پارک کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ کیوب کی تعمیر دبئی نالج پارک میں مستقل تعلیم کے خیال کی عکاس ہے، جہاں ہر قدم ایک نئے ہنر کے سیکھے جانے، ایک مشکل کام کو سرانجام دینے اور علم کے خلاء کو پُر کرنے کے لیے لیے جانے والے قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کی جانب سے روبکس کیوب کا معائنہ کرنے کے بعد اس کے سب سے بڑے روبک کیوب ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔