پٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے کمی کا امکان

اسلام آباد: عوام کے لیے خوش خبری، پٹرول کی قیمت میں اتوار کو 36 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہوگئی جب کہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہوکر 233 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ نگراں حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔
خیال رہے کہ نگراں حکومت نے 30 ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہوکر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔