ڈالر کی بلند ترین پرواز جاری، قیمت 269 روپے 50 پیسے ہوگئی

کراچی: امریکی ڈالر کی قدر میں انتہائی سرعت کے ساتھ اضافے اور پاکستانی روپے کے بے وقعت ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر مزید 7 روپے مہنگا ہوکر 269 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 50 پیسے کا ہوگیا جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کا ریٹ 272 روپے ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر امریکی ڈالر کو کھلا چھوڑا، جس کے بعد سے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تین کاروباری دنوں میں انٹربینک میں ڈالر 38 روپے 11 پیسے مہنگا ہوچکا ہے اور اگلے دنوں اس کی قیمت میں مزید اضافے کا اندیشہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔