پہلا سپر ماڈل روبوٹ کیفے اگلے سال دبئی میں کھلے گا

دبئی: دنیا کا پہلا سپرماڈل روبوٹ کیفے اگلے سال دبئی میں کھولا جائے گا، جہاں گاہکوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک سپرماڈل کا روبوٹ بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ خاتون روبوٹ ہوبہو ڈیانا گیبڈیولینا کی جیسی لگتی ہیں، جو مشرقی یورپ کی معروف ماڈل ہیں۔ تاہم ڈیانا کی روبوٹ جڑواں کو کیشیئر کے طور پر بٹھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ روبوٹ خاتون گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے بات کریں گی اور ایک مرتبہ تعارف ہونے کے بعد وہ ان کے نام اور شکلیں بھی یاد رکھیں گی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس ریستوران کا نام ڈونا سائبر کیفے رکھا گیا ہے، جس میں انسانی قد کے برابر خاتون روبوٹ ہوں گی اور وہ سپرماڈل کی نقل کے طور پر بنائی گئی ہے۔ آرڈی آئی نامی کمپنی کی تیارکردہ روبوٹ کی آنکھیں حقیقت سے قریب بنائی گئی ہیں اور چہرے پر سلیکن کی جلد منڈھی گئی ہے۔
روبوٹ کا الگورتھم انسانی جذبات اور احساسات کو بھی پڑھ سکے گا لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس ریستوران میں کون سی اشیائے خورونوش پیش کی جائیں گی۔ تاہم روبوٹ کو حقیقت سے کچھ اس طرح قریب بنایا گیا ہے کہ وہ بالکل انسانوں کی مانند دوسروں سے گفتگو کرتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔