مودی حکومت سورہی، چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے، راہول گاندھی

نئی دہلی: کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سورہی ہے اور چین جنگ کی تیاریاں کررہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت جوڑو یاترا کے موقع پر راہول گاندھی نے حال ہی میں لائن آف ایکچوئل پر بھارتی اور چینی فوج کی جھڑپ کے تناظر میں بات کی۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ بھارت چین کی جانب سے جنگ کے خطرات کو نظرانداز کررہا ہے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ چین جنگ کی تیاری کررہا ہے اور بھارتی حکومت اس خطرے کو نظر انداز کرکے سورہی ہے۔
دوسری جانب راہول گاندھی کے بیان پر بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنما پر فوج کے حوصلے پست کرنے کا الزام عائد کیا۔
بی جے پی ترجمان راج یاوردھن سنگھ نے کہا کہ راہول گاندھی سمجھتے ہیں کہ چین کے ساتھ قریبی تعلق ہونا چاہیے،انہوں نے بہت زیادہ قربت پیدا کی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ چین کیا کرے گا۔
بی جے پی ترجمان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی نے بھارتی بارڈر فورس پر بات کرتے ہوئے ملک میں ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی اور سپاہیوں کے حوصلے پست کیے، یہ راہول گاندھی کے پردادا نہرو کا بھارت نہیں ہے جنہوں نے سوتے ہوئے 37 ہزار اسکوائر کلومیٹر سے زیادہ علاقہ چین کو دے دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کو نیشنل سکیورٹی غیر ضروری بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔