ڈالر مہنگا اور سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: پاکستان میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا جب کہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ 19 پیسے اضافے سے 228 روپے 34 پیسے رہا۔ انٹربینک کے گذشتہ کاروباری سیشن میں ڈالر 228 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ 25 پیسے رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 238 روپے 75 پیسے ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہزاروں روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت آج 2800 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 401 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 179 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 1915 ڈالر ہوگئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔