دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو عید پر دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان کی تاریخ ساز فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو عیدالفطر کے موقع پر ایک بار بھر انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ اس سے قبل یہ تاریخ رقم کرچکی ہے وہ پہلی جنوبی ایشیائی فلم ہے جو اپنی ابتدائی ریلیز کے بعد سنیما گھروں میں دوبارہ ریلیز کی گئی تھی۔
اپنی ریلیز کے چھ ماہ بعد دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو برطانیہ کے پانچ شہروں، امریکا کی سات اور دبئی کی دو جگہوں پر 21 اپریل کو دوبارہ ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا اور اسے دنیا بھر میں پانچ سو سنیما گھروں میں ریلیز کیا گیا تھا۔
فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ عباسی کی فلم نے باکس آفس پر پاکستان کی بلاک بسٹر فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے پانچ گنا زیادہ بزنس کیا تھا۔
عمارہ حکمت نے سوشل میڈیا پر خبر سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ فلمی شائقین دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز سے ایک نیا کلچر دریافت کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔