کراچی کے کھانوں نے صحیفہ جبار کو بھی اپنا دیوانہ بناڈالا

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کو کراچی کے کھانوں نے اپنا دیوانہ بناڈالا۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کراچی کے کھانوں کو ملک کے بہترین کھانے قرار دیا ہے۔
صحیفہ جبار خٹک نے لکھا کہ کراچی پہنچ کر ایئرپورٹ سے ہوٹل جانے کراچی میں ان کی امنگوں، خوابوں اور کچھ اہم کرنے کی خواہشات بڑھتی چلی گئیں۔
اداکارہ صحیفہ جبار نے کہا کہ وہ کراچی شہر اور اس کے لوگوں کی شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں مواقع فراہم کیے۔
انہوں نے لکھا کہ وہ کراچی کے بہترین کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔