لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد

جکارتہ: ادھیڑ عمر لاپتا خاتون کی لاش اژدھے کے پیٹ سے برآمد کرلی گئی، انڈونیشیا میں لاپتا ہونے والی 52 سالہ خاتون کو اژدھے کا پیٹ چاک کرکے نکال لیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جامبی میں ایک خاتون چند روز سے لاپتا تھی اور اس کی گمشدگی کے لیے اہل خانہ مختلف مقامات پر تلاش کررہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق اس دوران انہیں ایک اژدھا نظر آیا جس کے پیٹ کو دیکھ کر شک ہوا کہ اژدھے نے خاتون کو نگل لیا ہے۔ اہل خانہ نے دیگر لوگوں کے تعاون سے اژدھا کو جان سے مارا اور اس کے پیٹ کو چاک کردیا۔
مقامی پولیس کے مطابق 16 فٹ لمبے اژدھے کا پیٹ کو چاک کیا تو چائے کے باغات سے لاپتا والی خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اس حوالے سے پولیس کے سربراہ اے کے پی ایس ہریفا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون سانپ کے پیٹ میں پائی گئی اور جب انہیں باہر نکالا گیا تو لاش کافی حد تک صحیح حالت میں تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔