کشمیریوں کا ناجائز بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ

سری نگر: جموں و کشمیر پر بھارت کے ناجائز اور غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
کشمیری عوام دنیا کو پیغام دیں گے وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان میں بھی مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔
دوسری جانب امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور کشمیری آج 27 اکتوبر کو واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
علاوہ ازیں مشیر برائے کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہم دنیا کے سامنے بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے، بھارت نے اپنی فوج 80 ہزار سے 10 لاکھ کردی لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں آسکی، کشمیری حق خوداردیت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا بھارت نے 75 برس قبل مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے ناجائز قبضہ کیا، بھارت کے ظلم و درندگی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں عیاں ہوا۔
آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے 27 اکتوبر کو واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔
مزید براں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج جمعرات سے مقبوضہ کشمیر کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔