95 سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش اولاد نے پوری کردی

پشاور: 95 سالہ بابا جی نے دوسری شادی کرلی، کے پی کے کے ضلع مانسہرہ میں 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کرلی۔
سعودی عرب کے معروف میڈیائی ادارے اردو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کے علاقے پکھوال چوک کے رہائشی ہیں، جن کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کرگئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں، جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق محمد زکریا مانسہرہ کی کاروباری شخصیت ہیں جو فصلوں اور بیچوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں، تاہم وہ پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد سے خود کو کئی برسوں سے اکیلا محسوس کررہے تھے، لہٰذا انہوں نے کئی سال قبل اپنے بچوں سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم اس وقت بچوں نے والد کی اس خواہش کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔
محمد زکریا نے بتایا کہ کئی برسوں بعد اب ان کے چھوٹے بیٹے نے ان کے لیے دلہن تلاش کرتے ہوئے ان کی دوسری شادی کی خواہش پوری کروادی ہے، محمد زکریا کی دوسری اہلیہ بھی بیوہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمر رسیدہ جوڑے کی شادی کی تقریب کے لیے مانسہرہ کے ہال کا انتخاب کیا گیا جہاں دولہا کو نکاح نامے پر دستخط کے وقت خوشی سے نہال دیکھا گیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔