اداکاری نہیں چھوڑ رہی، سوشل میڈیا کی ہر بات پر یقین نہ کریں، رمشا

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی تیزی سے مقبول ہونے والی اداکارہ رمشا خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کی تردید کردی۔
رمشا خان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تاہم رمشا خان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
رمشا خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پیغام جاری کیا، جس میں اُنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، براہ مہربانی سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کیا کریں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں رمشا خان نے میگا اسٹار اور ملٹی ڈائریکٹرز فلم تیری میری کہانیاں میں اداکاری کر کے ڈراموں کے بعد فلموں کی دنیا میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔