14 سالہ انجینئر کو ایلون مسک کی کمپنی میں ملازمت مل گئی

واشنگٹن: 14 سالہ لڑکے کو ایلون مسک کی کمپنی میں نوکری مل گئی، ایلون مسک نے اپنے سب سے کم عمر ملازم کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے 14 سالہ گریجویٹ کو اسپیس ایکس کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر بھرتی کیا ہے۔
کیرن کوازی نو سال کی عمر میں کالج گئے، 11 برس کی عمر میں جامعہ میں داخلہ لیا اور اگلے تین برس میں انہوں نے یونیورسٹی آف سانتا کلارا سے گریجویٹ بھی کرلیا۔ غیر معمولی ذہانت اور صلاحیت کے حامل کیرن اب ایلون مسک کی نظر میں آگئے اور انہوں نے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں ڈگری لی ہے۔
ایلون مسک نے انہیں ملازمت کا خط دے دیا ہے اور اب وہ اگلے ماہ اسپیس ایکس کمپنی میں اسٹار لنک سیٹلائٹ کی تیاری میں بطور سافٹ ویئر انجینئر کام کریں گے۔ ان کے والدین کہتے ہیں کہ وہ پیدائشی فطین (جینیئس) ہے اور صرف دو سال کی عمر میں طویل جملوں میں گفتگو کرسکتا تھا۔ نوعمر طالبعلم نے اس اہم خبر پر بھی پرسکون رہتے ہوئے اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے۔
کیرن نے اپنے لِنکڈاِن اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ میں سیارہ زمین کی سب سے زبردست کمپنی میں بطورسافٹ ویئر انجینئر کام کا آغاز کررہا ہوں، جہاں میں اسٹارلنک انجینئرنگ ٹیم کا حصہ بنوں گا۔
خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل وہ مشین لرننگ کا چارماہ کا کورس کرچکے اور سوشل میڈیا پر غلط مواد روکنے والا الگورتھم بھی لکھ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔