چیئرمین نادرا طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں چیئرمین نادرا نے استعفیٰ پیش کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور کابینہ ڈویژن کو طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ طارق ملک کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرکے متعلقہ وزارتوں کو بھجوایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔