سرکاری اسکولز میں اساتذہ کی بغیر اطلاع غیرحاضری پرتنخواہ کٹے گی

پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولز میں بغیر اطلاع اساتذہ کی 2دن غیر حاضری پرایک روزکی تنخواہ کاٹی جائےگی۔
صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تین دن غیرحاضر ہونے پر ایک سال کے لیے انکریمنٹ روک دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق چار دن غیرحاضری پر ٹیچرکے 2 انکریمنٹ 3 سال تک نہیں ملے گی۔
وزارت تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ 5دن غیرحاضری پر استاد کی تنزلی، ریٹائرمنٹ یا پھرنوکری سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔
وزارت تعلیم خیبرپختونخوانے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
صوبے میں میں 10جولائی سے دسویں اور گیارہ جولائی سے بارہویں جماعت کےامتحان ہوں گے۔ شہرام ترکئی نے بتایا کہ نویں اور گیارہوں جماعت کے امتحانات عید کے بعد ہوں گے۔
صوبائی وزیرتعلیم نے کہا گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حالات بہتر ہیں۔ 12جولائی سے اسکولز کھل جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں پہلے ہفتے ایڈمیشن اور انرالمنٹ ویک ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن اساتذہ نے ویکسین نہیں لگوائی وہ تعلیمی اداروں میں ڈیوٹی نہیں دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔