سندھ میں مسافروں کے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے

کراچی: حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران احتیاطی تدابیر مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں سفر کرنےوالے افراد کے کورونا سرٹیفکٹ چیک کیے جائیں گے۔
اویس شاہ نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ نے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کوروناسرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔
سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والےمسافروں کےکورونا سرٹی فکیٹ چیک کرنےفیصلہ کیا ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ہی سفر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست کی کہ وہ کورونا ویکسنیشن کراکر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔
خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاو بڑی وجوہات ہیں۔ پاکستان میں کورونا پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔