پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم 5 سال بعد تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرے گی۔
بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 10، 12 اور 14 مئی کو ٹی 20 میچز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، سیریز کی میزبانی آئرش بورڈ کرے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پریکٹس کا حصہ ہیں، آئرلینڈ روانہ ہونے سے قبل قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جو اپریل میں شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 سیریز سال 2018 میں کھیلی گئی تھی۔
سال 2020 میں آئرلینڈ کے خلاف دو میچز کی سیریز شیڈول تھی، تاہم کورونا وائرس کے باعث منسوخ کردی گئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔