پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی سفارتخانہ

اسلام آباد: چین کے سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی سفارت خانے جاکر چین کے سفیر اور چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم کو شانگلہ حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا تھا۔
محسن نقوی نے چینی حکام کو چینی باشندوں کی سیکیورٹی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر بھی بتایا۔
اب چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
چین کے سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔