نیوزی لینڈ، پاکستان ٹیم کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آگئے!

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیسرے کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج آگئے۔
چھٹے روز لیے جانے والے 46 ارکان کے ٹیسٹ میں سے 42 کے کووڈ 19 کے نتائج منفی آئے ہیں۔
نیوزی لینڈ محکمہ صحت کے مطابق 3 کے نتائج مشتبہ طور پر ہسٹورک ہیں جب کہ ایک ٹیسٹ کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فی الحال ٹریننگ کی اجازت نہیں دی جارہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 7 تھی۔
پہلے بھی پاکستانی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس پر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو وارننگ دی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔