اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 55 ہزار کی بلند ترین سطح سے متجاوز

کراچی: کاروباری حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔
اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس 1129 پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 391 پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1134 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 55 ہزار 506 رہی اور کم ترین سطح 54 ہزار 371 رہی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 64 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 21 ارب 14 کروڑ روپے رہی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 132 ارب روپے بڑھ کر 7953 ارب روپے رہی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔