پولیو زدہ پاکستانی نے مسٹر اولمپیا کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

واشنگٹن: پولیو زدہ پاکستانی نوجوان نوید بٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، انہوں نے امریکا میں ہونے والے مسٹر اولمپیا مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
امریکا کے لاس ویگاس میں مسٹر اولمپیا کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں فزیکل چیلنج کیٹیگری میں پاکستان کے نوید بٹ نے گولڈ میڈل جیتا۔
نوید بٹ بچپن میں پولیو کا شکار ہوئے، لیکن انہوں نے اپنی معذوری کو مجبوری نہیں بننے دیا اور تن سازی میں محنت کرکے نام کمایا۔
اس موقع پر نوید بٹ نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پانچویں مرتبہ مسٹر اولمپیا میں میڈل جیتا ہے۔
نوید بٹ نے کہا کہ میں نے انفرادی طور پر محنت کی اور ملک کا نام روشن کیا، جس کی بہت خوشی ہے، مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔