کورونا وبا، راولپنڈی کے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی: کورونا کا ڈيلٹا ويرينٹ پھیلنے کے باعث راولپنڈی کے 16 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن پیر 12 جولائی سے جمعرات 22 جولائی تک نافذ رہے گا۔
راولپنڈی کے 16 علاقے جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے، ان میں واقع گھروں کے باہر پولیس تعینات کی جارہی ہے جن میں ڈیلٹا ويرينٹ کے مریضوں کی موجودگی پائی گئی ہے۔
اب تک اسمارٹ لاک ڈاؤن والے 11 علاقوں میں کورونا وائرس کا ڈیلٹا ويرينٹ پایا گیا ہے۔
قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں 4 روز میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث کیپٹل سٹی کے مختلف علاقوں کی 5 گلیوں کو پیر صبح 9 بجے سیل کردیا گیا۔ ان گلیوں میں قرطبہ ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر13، جی اليون 2 کی گلی نمبر 18، ایف سکس تھری گلی نمبر 19، جی 7 ٹو گلی نمبر 24 اور سواں گارڈن ایچ بلاک گلی نمبر 29 شامل ہیں جب کہ پرائیویٹ اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور ماڈل اسکول ایف 8 تھری کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔