سونے کی قیمت فی تولہ 450 روپے کم ہوگئی

کراچی: پاکستان بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 801 امریکی کرنسی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالا سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری طرف 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے کم ہوکر 93321 روپے ہوگئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔