سندھ: ضلع ٹنڈو الٰہ یار سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت

اسلام آباد/ ٹنڈوالٰہ یار: آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالٰہ یار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹر کھدائی کی، جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے۔
او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہے کہ اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔