عالمی مارکیٹ میں پٹرول قیمتوں میں کمی، حکومت کب اعلان کریگی: شیری

کراچی: شیری رحمان نے حکومت سے استفسار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کمی آئی ہے، وہ تیل قیمتوں میں کمی کا اعلان کب کرے گی؟۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.37 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے، ہفتے کے دوران 30 سے زائد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
شیری رحمان نے کہا کہ ڈالر 1 روپے 80 پیسے کے اضافے سے بلند ترین سطح 176 روپے تک پہنچ گیا، دوسری طرف 3 سال میں تباہی سرکار نے 16 ہزار ارب روپے کا قرض لیا ہے، بڑھتی مہنگائی، قرضوں، ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل تشویش ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔