ساہیوال میں فریج پھٹنے سے آگ لگ گئی، ایک شہری جاں بحق

ساہیوال: شہر کے ایک گھر میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاداب ٹاون میں فریج پھٹنے سے گھر میں آتش زدگی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ساہیوال کے علاقے شاداب ٹاؤن میں فریج کا اسٹیبلائزر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی جس کو بجھانے کی کوشش میں ہمسایہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھر والے لاہور گئے ہوئے تھے جس کے باعث ہمسایہ آگ بجھانے کے لیے گھر میں آیا جب کہ جاں بحق شخص کی شناخت 60 سالہ منشاء کے نام سے ہوئی جو نجی بینک میں ملازم تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔