شوکت ترین کیلیے سینیٹ رکنیت کی راہ ہموار، ایوب آفریدی مستعفی

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کی راہ ہموار ہوگئی، سینیٹر ایوب آفریدی ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، اُن کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔ چیرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، جسے خوشی کے ساتھ واپس کیا، وزیراعظم کی صوابدید ہے جس کو چاہیں ذمے داری دےں، اگر وزیراعظم کوئی ذمے داری نہیں بھی دیں گے تو تب بھی کوئی اعتراض نہیں، مجھے موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کروں گا۔
سینیٹر ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ عمران خان کی سفارش پر صدر مملکت عارف علوی نے باضابطہ منظوری دے دی۔ وہ وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔