صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آلودگی سے بچنے کے لیے پائیدار ماحولیاتی تحفظ کا منصوبہ وقت کی ضرورت ہے، متعلقہ محکمے آلودگی سے بچنے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی وضع کریں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آلودگی سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے منشور کے مطابق صاف اور آلودگی سے پاک پاکستان اولین ترجیح ہے، بڑے پیمانے پر شجرکاری سے شہروں کو سرسبز بنانے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں ایر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
کوٹ لکھپت میں سب سے زیادہ 463 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ گلبرگ میں 419، ماڈل ٹاؤن میں 380، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 345، ایف سی میں 316 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں 320، پنجاب یونیورسٹی میں 320، ایڈن کاٹیجز میں 395 اور انارکلی بازار میں اے کیو آئی 317 تک پہنچ گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔