عاطف اسلم اور نیلم منیر کو میں نے متعارف کرایا، شمعون عباسی

کراچی: شمعون عباسی نے کہا ہے کہ وہ فلموں میں پاکستان مخالف کردار ادا کرکے تھک چکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ فلم سازوں اور پروڈیوسرز سے درخواست کرتا ہوں کہ اب پاکستان مخالف کردار نہ دیے جائیں کیونکہ ایسے کردار ادا کرکے تھک چکا ہوں۔ اتنے منفی کردار ادا کیے ہیں کہ اب تو بعض اداروں سے بھی فون آنے لگے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ نیلم منیر کو انہوں نے متعارف کرایا تھا جب کہ ہمایوں سعید کی کامیابی میں بھی ان کا کردار رہا ہے۔ شمعون عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اصل میں وہ لکھاری اور ہدایت کار ہی ہیں، لیکن نئی نسل انہیں بطور اداکار جانتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بنائی گئی ان کی آنے والی فلم ڈھائی چال کی شوٹنگ مکمل ہوچکی، اب اس کی ریلیز کا انتظار ہے، جس کے لیے کچھ اداروں کی اجازت درکار ہے۔
اداکارہ میرا سے متعلق شمعون عباسی نے کہا کہ میرا کوئی ڈرامے بازی نہیں کرتیں وہ جیسی ہیں، ویسی ہی باتیں کرتی ہیں۔ ان سے متعلق بعض لوگ غلط باتیں بھی پھیلاتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔