ممتاز کامیڈین ولی شیخ مویشی منڈی کے قریب لُٹ گئے

کراچی: بھارت جاکر اپنی کامیڈی کے دھاک بٹھانے والے ممتاز کامیڈین اور اسٹیج کے اداکار ولی شیخ کو ڈاکو مویشی منڈی کے قریب لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ولی شیخ نے بتایا کہ وہ اپنے ایک دوست کے ہمراہ ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کے قریب سے گزر رہے تھے، جہاں یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے انہیں 85 ہزار روپے نقد، گھڑی اور موبائل فون سے محروم کردیا۔
کامیڈین ولی شیخ نے اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی ہے اور پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث افراد کو جلد پکڑا جائے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔