بارہ ربیع الاول کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اکتوبر خونخوار اور نومبر تشویش ناک ہوگا۔
شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ سائفر پر ان کے سابقہ اور موجودہ بیانات سارے ملک میں اسکرینوں پر دکھائے جائیں گے۔
انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو انہیں لے کر آئے تھے وہ انہیں لے کر جائیں گے، قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی عدم استحکام نااہلی یا گرفتاری سے سنگین ہوجائے گا، لوگوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے، اکتوبر خونخوار اور نومبر تشویش ناک ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائفر الٹا حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے، یہ لوگ جس سائفر سے انکاری تھے اس کے اقراری بن گئے ہیں، لینے کے دینے پڑگئے ہیں، چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیں، 12 ربیع الاول کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔