الیکشن سے قبل تیسری ن لیگ وجود میں آجائے گی: شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انتخابات سے قبل تیسری نون لیگ وجود میں آنے کی پیش گوئی کردی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ناظم الامور کو بھی پتا ہے (ن) اور (ش) الگ الگ ہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ انتخابات کے قریب ایک نئی الائنمنٹ ہوگی، خوشی ہے پی ڈی ایم نے احتجاج کے لیے میرے شہر کا انتخاب کیا، پی ڈی ایم شوق سے احتجاج کرے، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں، الیکشن سے پہلے اپوزیشن دنگا فساد کرے گی تو اپنے لیے گڑھا کھودے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے تیسری مرتبہ بھارتی سب میرین کو شٹ اپ کال دی ہے، پاک نیوی نے مجھے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کوشش ہے ڈالر کی نقل و حمل کو روکا جاسکے، اسلام آباد کے لیے پولیس ڈرونز کا ایک اسکواڈ بنانے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔