سائنس دان سب سے طاقتور فرعون کی تصویر بنانے میں کامیاب

قاہرہ: سائنس دانوں نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قدیم مصر کے سب سے طاقتور فرعون رامسس دوم کا چہرہ 3200 برسوں میں پہلی بار سالم صورت میں دیکھا گیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور مصر کے سائنس دانوں کے اشتراک سے تھری ڈی ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے فرعون کی موت کے وقت چہرے کے نقوش دوبارہ تشکیل دیے گئے۔
نقوش کی دوبارہ تشکیل کے بعد انہوں نے فرعون کی عمر قریباً نصف صدی تک کم کی، تاکہ اس دور کا چہرہ واضح کیا جائے، جس وقت اس کی حکمرانی عروج پر تھی۔
اس کوشش کے نتیجے میں آںے والی فرعون کی تصویر، اس کے چہرے کی تشکیل نو کی پہلی سائنسی تصویر ہے جو اس کی حقیقی کھوپڑی کے سی ٹی اسکین پر مبنی ہے۔
فرعون کی کھوپڑی کا تھری ڈی ماڈل بنانے والی قاہرہ یونیورسٹی کی سحر سلیم کے مطابق سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی کوشش کے نتیجے میں جو تصویر سامنے آئی وہ بہت جاذبِ نظر تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔