جاپان میں شدید برف باری کے باعث 17 افراد ہلاک

ٹوکیو: دُنیا کے بعض حصوں میں شدید برف باری جاری ہے، جاپان میں بھی اس باعث 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق ان دنوں جاپان کے شمالی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور کرسمس کی چھٹیوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک کے شہر ناگائی میں 2.6 فٹ برف باری ریکارڈ کی گئی اور اس دوران ایک گھر کی چھت سے گرنے والی برف تلے دب کر بزرگ خاتون ہلاک ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما کے باعث جاپان کی مغربی ساحلی پٹی شدید برف باری کی لپیٹ میں ہے جب کہ برف باری سے دسمبر کے وسط سے ہی ہائی ویز پر ٹریفک متاثر اور ڈیلیوریز تاخیر کا شکار رہیں۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ ہفتے ہی ملک کے بیشتر حصوں میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔