سندھ میں دو ہفتے کیلیے آٹھویں جماعت تک اسکول بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آٹھویں جماعت تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کی صورت حال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک کلاسز 6 اپریل سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعید غنی نے مزید بتایا کہ آٹھویں جماعت تک کلاسز میں تعلیمی سلسلہ آئندہ 15 روز تک معطل رہے گا، تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ منگل کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے صحت اور تعلیم کے وزراء اور این سی او سی حکام مل کر فیصلہ کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔