سعودی عرب، زائرین پر آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد

ریاض: زائرین پر آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی لگادی۔
سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرلائنز کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں مسافروں کے سامان میں زم زم نہ ہونے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز کو اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے جب کہ خلاف ورزی کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پورے سال ہی پوری دُنیا سے مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سرزمین حجاز کا رُخ کرتے ہیں جب کہ حج بیت اللہ کی سعادت ہر برس دُنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حاصل کرتے ہیں۔ پچھلے دو سال کورونا پابندیوں کی وجہ سے حج محدود رہا تاہم اس بار پوری دُنیا سے لوگ اس سعادت کو حاصل کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔