سعودیہ کا ہارر ریسٹورنٹ، بھوتوں کے ساتھ کھانا کھائیں
ریاض: سعودی عرب میں منفرد ہارر ریسٹورنٹ کا آغاز ہوا ہے، جہاں زومبیز اور چڑیلیں آنے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں کھولے جانے والے منفرد ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر بھی انسانی کھوپڑیاں اور خون دکھائی دیتا ہے۔
ہوٹل کے کسٹمرز کو ڈشز بھی ہارر تھیم کی پیش کی جاتی ہیں اور ڈراؤنے کردار ہر میز پر جاکر کھانا کھانے والوں کا استقبال کرتے ہیں۔
ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ہارر ریسٹورنٹ کھولنے کا مقصد عوام کو منفرد انداز کی تفریح کے ساتھ کھانا فراہم کرنا ہے۔ زومبیز اورچڑیلوں کا کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے اور ان کے لیے خصوصی کاسٹیومز بنوائے گئے ہیں۔
ریاض کا ہارر ریسٹورنٹ عوام میں مقبولیت حاصل کررہا ہے اورسوشل میڈیا پربھی اس کے چرچے ہیں۔