بجلی تین مہینے کے لیے فی یونٹ 1.99 روپے سستی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: تین ماہ کے لیے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 99 پیسے کمی کردی گئی۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
یہ ریلیف ملک بھر کے صارفین کو جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی نرخوں میں یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس سے لاکھوں صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔