ایبٹ آباد: وینٹی لیٹر خراب، کورونا کی مریض جاں بحق

ایبٹ آباد: ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں وینٹی لیٹر خراب ہونے سے کورونا سے متاثرہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کے لواحقين نے ایوب میڈیکل کمپليکس کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ شور شرابا اور احتجاج کو دیکھ کر ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر بھاگ گئے۔
اسپتال انتظامیہ کی طرف سے کورونا وارڈ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ 57 سالہ مسز جاوید تین روز سے ایوب میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اسپتال انتظامیہ کے خلاف نوٹس لے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں بھی خیبر پختون خوا میں اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جب پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے کورونا وارڈ اور آئی سی یو میں زیرعلاج 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔