سعود شکیل کی سنچری، پاکستان نے 9 وکٹوں پر 407 رنز جوڑ لیے

کراچی: سعود شکیل کی شان دار سنچری، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے مقابلے کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے 449 رنز کے جواب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 407 رنز جوڑ لیے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا تو 29 رنز کے اضافے کے بعد اوپنر امام الحق جلد وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہوں نے 83 رنز کی اننگز کھیلی۔
عبداللہ شفیق 19، شان مسعود 20، کپتان بابراعظم 24، آغا سلمان 41، حسن علی 4، نسیم شاہ بھی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ میر حمزہ پہلی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
سعود شکیل اور سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، سرفراز 78 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 2 جب کہ ٹم ساؤتھی، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔