محب مرزا کا صنم سعید سے اعتراف محبت

کراچی: ٹی وی اور فلم کے مقبول اداکار محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گزشتہ دنوں دوسری شادی کی تصدیق کرنے والے محب نے اپنی دوسری دلہن کا نام تو نہیں بتایا البتہ اب صنم سے محبت کا اعتراف ضرور کرلیا ہے۔
محب کی شادی کی تصدیق کے بعد صنم نے بھی انسٹاگرام پر 2022 کی یادوں کی ویک ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کی تصاویر محب کے ہمراہ تھیں جس کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا کہ اداکار جوڑا شادی کرچکا، تاہم اس حوالے سے براہ راست دونوں نے کچھ نہیں کہا۔
اب ایک پوڈ کاسٹ میں محب نے صنم سے محبت کا اعتراف بھی کیا ہے۔
میزبان نے محب سے سوال کیا کہ آپ صنم کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے آپ کی ان کے ساتھ کب اور کہاں کہانی شروع ہوئی؟

اداکار نے جواب دیا کہ صنم کا مطلب ہے جس سے محبت کی جائے اور محب کا مطلب ہے محبت کرنے والا، اس سے زیادہ میں اور کچھ نہیں کہوں گا۔
میزبان نے سوال کیا کہ آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد صنم کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا کیسا رہا، کیونکہ دوسری مرتبہ انسان محبت کرنے سے خائف رہتا ہے؟
اداکار محب مرزا نے جواب دیا کہ میں اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ دوسری بار محبت کرنا آسان نہیں، مشکل ہے لیکن ہر کسی کو اپنے تجربے کی اصلاح کرنے کا اختیار ہے جو اپنے رشتے درست کرنا چاہتا ہو۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پیدائشی سمجھ دار نہیں ہوتا، لیکن ہم اپنے تجربات سے سیکھتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔